شہر کے مختلف علاقوں میں آج برقی شٹ ڈاؤن

حیدرآباد ۔ 6 ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) : اے ڈی ای مہدی پٹنم کے بموجب 7 فروری کو صبح 9 تا ایک بجے دن ٹولی چوکی برقی فیڈر کی مرمت و درستگی عمل میں آئے گی ۔ جس کے پیش نظر الحسنات کالونی ، یوسف ٹیکری ، نظام کالونی ، ٹولی چوکی مکمل ، ڈیلکس کالونی ، دولت گلشن کالونی ، بڑی جانکی نگر ، کے ایف سی جب کہ 2 بجے دن تا 6 بجے شام کے درمیان برنداون کالونی برقی فیڈر کے تحت کوثر کالونی ، سبزہ کالونی ، برنداون کالونی کا جزوی حصہ ، ریلائنس مارٹ اور دیگر قریبی علاقوں میں برقی سربراہی مسدود رہے گی ۔۔
٭٭ اے ڈی ای سنٹرل بریک ڈاؤن چارمینار کے بموجب 7 فروری کو اندرا نگر اور جنگم میٹ برقی فیڈرس کی مرمت و درستگی عمل میں آئے گی جس کے پیش نظر صبح 11 تا 5 بجے شام کے درمیان اندرا نگر ، الجبیل کالونی ، ہاشم آباد ، چندرائن گٹہ ، جنگم میٹ ، شمشیر گنج ، علی آباد ، شیواجی نگر ، لال دروازہ ، حمام باولی ، اوم نگر اور دیگر قریبی علاقوں میں برقی سربراہی مسدود رہے گی ۔۔
٭٭ اے ڈی ای سیف آباد کے بموجب 7 فروری کو مشیر آباد اور دلکشا برقی فیڈرس کی مرمت و درستگی عمل میں آئے گی ۔ صبح 9-30 تا 1-30 بجے دن کے درمیان مشیر آباد برقی فیڈر کے تحت آنے والے علاقہ جات جیسے مشیر آباد مین روڈ ، بھولکپور ہاوز ، کیر ہاسپٹل ہوٹل پروان جب کہ 2 تا 6 بجے شام کے درمیان دلکشا فیڈر کے تحت آصف ایونیو ، رینوکا اینکلو ، گلمہر انکلیو ، ولا میری کالج لائن اور دیگر قریبی علاقوں میں برقی سربراہی مسدود رہے گی ۔۔