شہر کے مختلف علاقوں میں آج برقی شٹ ڈاؤن

حیدرآباد ۔ 13 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : اے ڈی ای آسمان گڑھ کے بموجب 14 نومبر کو صبح 10 تا 2 بجے دن سرسوتی برقی فیڈر کے تحت آنے والے علاقہ جات جیسے جیانگر ، سرسوتی نگر ، پام پٹہ علاقہ ، سنگارینی کالونی ، آٹو نگر ، گرین پارک کالونی ، مین روڈ ، سرور نگر مین روڈ ، سرسوتی سیشو مندر ، وشنو نگر ، آدرش نگر ، سنگارینی کلب ، جب کہ اے بی کالونی فیڈر کے تحت آنے والے علاقہ جات اے بی کالونی ، واٹر پمپ ، باورچی ہوٹل ، واٹر ٹینک ، گنگا ٹاور ، میگھا تھیٹر ، سائی بابا ٹمپل ، ریلوے ریزرویشن کاونٹر ، ریلائنس فریش ، پلاریڈی سوئٹس میں برقی سربراہی مسدود رہے گی ۔ اسی طرح 3 بجے دن تا 6 بجے شام کے درمیان فرحت ہاسپٹل فیڈر کے تحت آنے والے علاقہ جات جیسے گروداس ، ٹیلی فون ایکسچینج ، سلیم نگر ، سائی شکتی اپارٹمنٹ ، فرحت ہاسپٹل ، سری پورم کالونی ، ریس کورس کا عقبی حصہ ، سلیم نگر ملک بوتھ ، افضل نگر پارک میں بھی برقی سربراہی مسدود رہے گی ۔۔