شہر کے مختلف علاقوں میں آج برقی شٹ ڈاؤن

حیدرآباد ۔ 23 جنوری (پریس نوٹ) اسسٹنڈ ڈیویژنل انجینئر، برقی، آسمان گڑھ کے بموجب فیڈر کے مرمتی کام کے باعث 24 جنوری کو 10 تا 2 بجے دن گنان دیپ ٹاورس، کرشنا تلسی نگر، انڈال نیلائم، دلسکھ نگر روڈ، ایس بی ایچ بینک، ایس بی آئی کالونی پارک، نوبل ڈگری کالج، سری پورم کالونی، فرینڈس کالونی، آر ٹی او آفس، اڈاگٹہ، وامبے کالونی، دوارکا نواس، ایس بی ایچ آفیسرس کالونی، مادناپیٹ، وحید نگر کالونی، رین بازار چمن، پھول باغ، پولیس اسٹیشن کوارٹرس، آزاد پارک، مادناپیٹ واٹر ورکس، رائس مل، ملک پیٹ، پروفیسر کالونی، پلٹن، ججس کالونی، گنگانگر نالہ، بڑا بازار روڈ، رین بازار پولیس اسٹیشن، جعفر روڈ، یاقوت پورہ برج، چندرا نگر، سرور جنگ دیوڑھی علاقوں اور سہ پہر 3 تا 6 بجے شام اسلامیہ کالج، علاقوں میں برقی سربراہی متاثر رہے گی۔
00اے ڈی ای  الیکٹریکل سنٹرل بریک ڈاؤن سی تھری چارمینار کے بموجب 24 جنوری کو کشن باغ اور اللہ مسجد برقی سب اسٹیشن کی مرمت و درستگی عمل میں آئے گی جس کے پیش نظر صبح 10 تا 12 بجے دن کے درمیان کشن باغ، نجم نگر، سکھ چھاؤنی، اللہ مسجد، محمود نگر، کنڈا ریڈی گوڑ، کشن باغ اور دیگر قریبی علاقوں میں برقی سربراہی مسدود رہے گی۔