حیدرآباد 2 فروری (سیاست نیوز) دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں دن کے اوقات میں گرمی اور رات کے دوران سردی گزشتہ تین دن سے جاری ہے۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ درجہ حرارت میں معمولی اضافہ کے ساتھ تلنگانہ اور آندھراپردیش میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہے گا۔ آئندہ پانچ دن کے دوران کسی نمایاں موسمی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔