انتظامیہ لائنس کے حصول میں کامیاب ، محکمہ تعلیمات کی پردہ پوشی سے خطرہ
حیدرآباد 22 اگست ( سیاست نیوز)چارمینار پیدل راہرو پراجکٹ کے تعمیراتی کاموں کا ایک مرتبہ پھر آغاز ہونے جارہا ہے بہت جلد چارمینار کے اطراف و اکناف کے علاقہ کو خوبصورت بنانے کی مہم کا از سر نو آغاز ہوگا ۔ یہ بات وثوق کے ساتھ نہیں کی جاسکتی کہ اب جو کام شروع ہونے جارہے ہیں وہ پیدل راہرو پراجکٹ کی تکمیل تک جاری رہیں گے کیونکہ پیدل راہرو پراجکٹ کے کاموں کا گذشتہ 15 سالوں کے دوران تین مرتبہ آغاز ہوا اور تینوں مرتبہ کام کے آغاز کے چند ہی ماہ میں تعمیراتی کاموں کو یکلخت روک دیا گیا ۔ مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کے عہدیدار واضح طور پر یہ کہنے سے قاصر ہیں کہ کیونکر یہ کام روکے گئے لیکن دبے الفاظ میں عہدیدار اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ اس پورے معاملے میں سیاسی مداخلت کے سبب یہ صورتحال پیدا ہوئی ہے جبکہ چارمینار پیدل راہرو پراجکٹ کی تکمیل سے نہ صرف حیدرآباد کی تاریخی اہمیت میں اضافہ ہوسکتا ہے بلکہ یہ پراجکٹ حیدرآباد کے تاریخی ورثہ چارمینار کو ورلڈ ہیریٹیج میںشامل کروانے میں کلیدی کردار ادا کرسکتا ہے ۔ چونکہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق ورلڈ ہیریٹیج میں شامل ہونے والی تاریخی عمارتوں کا نو ٹریفک زون میں ہونا ضروری ہے چونکہ ٹریفک کے سبب جو آلودگی پیدا ہوتی ہے اس سے تاریخی عمارتوں کو نقصان پہنچاتا ہے ۔ مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد نے آئندہ ماہ کے اواخر میں ایک مرتبہ پھر چارمینار پیدل راہرو پراجکٹ کے تعمیری کاموں کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے تا کہ چارمینار کے اطراف و اکناف کے علاقوہ کی خوبصورتی میں اضافہ ہوسکے۔چارمینار پیدل راہرو پراجکٹ کی تکمیل کی صورت میں اطراف و اکناف کے علاقوں میں قدر و قیمت میں بھی اضافہ ہوجائے گا اور پراجکٹ کے باعث علاقہ کی خوبصورتی بھی بڑھ جائے گی ۔ بلدی عہدیداروں کے بموجب آئندہ ماہ کے اواخر میں تعمیری کاموں کے آغاز کا جو منصوبہ ہے اس کے مطابق چارمینار پیدل راہرو پراجکٹ کی تیاری کیلئے سابقہ منصوبوں پر عمل آوری کے ساتھ ساتھ زیر زمین برقی سربراہی کو یقینی بنانا اور دیگر امور شامل ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد چارمینار کے اطراف و اکناف ترقیاتی کاموں کے آغاز کا جائزہ لے رہی ہے کہ فوری طور پر ترقیاتی اقدامات کے آغاز کی صورت میں جو حالات پیدا ہوں گے ان سے کس طرح نمٹا جائے اور تعمیری کاموں کے اوقات کار و دیگر امور کے متعلق بھی سنجیدہ غور و خوص کا آغاز کیا جاچکا ہے ۔ مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کے اعلی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ نئے منصوبے کی تیاری سے بہتر یہ ہے کہ سابق میں جو منصوبہ تیار کئے گئے ہیں ان پر جوں کا توں عمل آوری یقینی بنائی جائے ۔