شہر میں 42 کیلو میٹرسگنل فری ٹریفک آمد و رفت کی تجویز

بلدیہ اور چین کی ٹیم کا ہوائی سروے، حکومت کو عنقریب رپورٹ کی پیشکشی
حیدرآباد 27 ستمبر (سیاست نیوز) دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد کے ایسٹ ویسٹ کوریڈار پر تقریباً42  کیلو میٹر روڈ پر شہریان حیدرآباد کو سگنل فری ٹریفک کی سہولت فراہم کرنے پر غور کررہی ہے۔ اس تجویز پر جلد سے جلد عمل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے کمشنر و اسپیشل آفیسر مسٹر سومیش کمار نے چین کے ایک وفد کے ساتھ ایرئیل سروے کیا ہے۔ دوران سروے مذکورہ ٹیم نے بیگم پیٹ ایرپورٹ تا موسیٰ ندی، نارسنگی آؤٹر رنگ روڈ تا بی بی نگر اور کورملہ آؤٹر رنگ روڈ تک سروے کیا ہے جس کے تحت تقریباً 42 کیلو میٹرس کا احاطہ کیا گیا اور قبضہ کا شکار علاقوں کی نشاندہی کرنے کے علاوہ موجودہ بریجس اور دیگر سہولتوں کا جائزہ لیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ ٹیم بہت جلد حکومت تلنگانہ کو سروے رپورٹ پیش کرے گی۔