شہر میں 4 مارچ کو فوڈ ٹرک فیسٹیول

حیدرآباد ۔ یکم ۔ مارچ : ( این ایس ایس) : فوڈ ٹرک فیسٹیول شہر میں 4 مارچ کو ایلائٹ کرکٹ اکیڈیمی گراؤنڈ ، مادھا پور پر منعقد ہوگا جس میں شیفس ہمہ اقسام کے ڈشیس پیش کریں گے اور لائیو میوزک اور شاپنگ ایکسپوز ہوں گے ۔ ’ حیدرآباد فوڈ ٹرک فیسٹیول ‘ کے نام سے منعقد کئے جارہے ہیں ۔ اس فیسٹیول میں 20 ٹرکس ہوں گے ۔ اس فیسٹیول کا آغاز دوپہر 12 بجے ہوگا اور یہ رات 10-30 بجے تک جاری رہے گا ۔ جس میں لنچ ، اسنیکس اور ڈنر کے لیے بہترین ڈشیس دستیاب ہوں گی ۔۔