حیدرآباد۔/11مارچ، ( سیاست نیوز) حیدرآباد اور تلنگانہ کے دیگر اضلاع میں آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ژالہ باری کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ژالہ باری یا بارش ہوسکتی ہے۔ دونوں شہروں میں اعظم ترین درجہ حرارت 29.3سیلسیس اور اقل ترین درجہ حرارت 21.3 سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ تلنگانہ کے اضلاع میں گزشتہ چند دنوں سے ژالہ باری اور بارش کے باعث فصلیں تباہ ہوئی ہیں۔
حیدرآباد کو اسمارٹ سٹی بنانے بزنس اسکول کا منصوبہ
حیدرآباد۔/11مارچ، ( پی ٹی آئی ) انڈین اسکول آف بزنس نے موہالی اور حیدرآباد میں اپنے کیمپس کے ذریعہ ہندوستانی شہروں کیلئے ایک اسمارٹ سٹی منصوبہ بنایا ہے۔ انڈین اسکول آف بزنس نے آج کہا کہ حیدرآباد کو اسمارٹ سٹی بنانے کا پراجکٹ تیار کیا جارہا ہے۔ ہندوستان کے دیگر شہروں کے مقابل حیدرآباد کو مثالی ترقی دی جائے گی۔ اس اسمارٹ سٹی میں سماجی، ماحولیاتی اور مالیاتی شعبوں میں ترقی دی جائے گی۔