شہر میں پبس پر دھاوے

حیدرآباد یکم جنوری (سیاست نیوز) شہر حیدرآباد کے چند پبس پر ٹاسک فورس پولیس نے دھاوا کرتے ہوئے لڑکے اور لڑکیوں کو گرفتار کرلیا ۔ مقررہ وقت سے زائد وقت تک سال نو جشن پارٹی منعقد کرنے کے خلاف آرگنائزرر اور شریک افراد کے خلاف یہ کارروائی کی گئی جبکہ رات دیر گئے نشہ کی حالت میں گاڑی چلانے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے تقریبا 400 مقدمات درج کئے اور چند گاڑیوں کو بھی ضبط کرلیا ۔ سٹی پولیس نے مقررہ وقت پر جشن کی پارٹی کو ختم کرنے اور نشہ کی حالت میں گاڑی چلانے والے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارراوئی کا انتباہ دیا تھا تاہم پولیس کے احکامات کو نظر انداز کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی