شہر میں رام نومی جلوس

حیدرآباد ۔ /25 فبروری (سیاست نیوز) سری رام نومی کے موقع پر شہر میں بڑے پیمانے پر مرکزی جلوس نکالا جائے گا ۔ /28 فبروری کو منعقد ہونے والے سری رام نومی مرکزی جلوس کا آغاز منگل ہاٹ کے سیتارام باغ مندر سے ہوگا اور سلطان بازار ہنومان ویائم شالہ میں اختتام کو پہونچے گا ۔ اس سلسلے میں تفصیلات بتاتے ہوئے سری رام نومی اتسو سمیتی کے ڈاکٹر بھگونت راؤ نے بتایا کہ دونوں شہروں میں مرکزی جلوس میں سینکڑوں رام بھگت شرکت کریں گے اور منگل ہاٹ سے شروع ہونے والے جلوس میں شہر سے تعلق رکھنے والے کئی افراد شامل ہوں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ مرکزی جلوس پرانا پل ، جمعرات بازار ، بیگم بازار چھتری ، سدی عنبر بازار سے گزرتا ہوا سلطان بازار ویائم شالہ پہونچے گا جہاں پر خصوصی اجلاس ہوگا ۔