چارمینار منڈل بارش سے سرفہرست ، میڑچل میں کم بارش ریکارڈ
حیدرآباد ۔ 4 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : پیر کے دن شہر میں ہوئی طوفانی بارش نے کئی سابقہ ریکارڈ تور دئیے ۔ اتنا ہی نہیں ماہ اکٹوبر میں 114 سالہ ماہ اکٹوبر میں ہونے والی بارش کے ریکارڈ کو بھی توڑ دیا ہے ۔ شہر کے علاقہ بنڈلہ گوڑہ میں سب سے زیادہ 150.2 ملی میٹر بارش اور میر عالم میں 131.45 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ دس سالہ ریکارڈ میں سال 2013 میں 98.3 ملی لیٹر بھاری بارش ہوئی تھی ۔ پیر کے دن ہونے والی طوفانی بارش سے ایسا معلوم ہورہا تھا کہ گویا آسمان پھٹ گیا ہے ۔ اس دن ہونے والی بارش نے قدیم ریکارڈ ہی نہیں بلکہ ماضی کا ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔ گریٹر کے احاطہ میں تقریبا 25 منڈلس میں یکم جون سے تاحال بارش کا حساب کتاب دیکھنے پر پتہ چلتا ہے کہ میڑچل منڈل میں تمام منڈلس کے مقابلہ کم بارش ہوئی ہے یہاں بارش کے موسم میں ہونے والی بارش 657.8 ملی لیٹر اور تاحال 619.65 ملی لیٹر بارش ہوئی ہے ۔ جب کہ بقیہ 24 منڈلس میں 88-16 فیصد بھاری بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔ گریٹر کے احاطہ چارمینار میں سب سے زیادہ 1014 ملی لیٹر بھاری بارش ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ یہاں عام بارش 540 ملی لیٹر ہی ہوتی ہے ۔ اسی مناسبت سے 88 فیصد بھاری بارش ہوئی ہے ۔ سعید آباد میں 80 فیصد ، عنبر پیٹ میں 70 فیصد ، کوکٹ پلی میں 66 فیصد ، اوپل میں 63 فیصد ، بہادر پورہ میں 62 ، نامپلی میں 61 فیصد ، خیریت آباد میں 59 فیصد ، بالا نگر ، بنڈلہ گوڑہ میں 55 فیصد عام بارش سے بڑھ کر بارش ہوئی ہے ۔۔