حیدرآباد ۔ 24 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ میڈیکل ہیلت آفیسر ، اسٹیٹ پروگرام ہیلت آفیسر اور ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسرز کو ہدایات جاری کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں ایسے مقامات کی نشاندہی کریں جہاں پر بستی دواخانے قائم کیے جاسکتے ہیں ۔ میونسپل کمشنر بی جناردھن ریڈی نے کہا کہ اگر کسی بستی میں کمیونٹی ہالز موجود نہ ہوں تو وہ خانگی بلڈنگس کو کرایہ پر حاصل کرسکتے ہیں ۔ بروز پیر میونسپل کمشنر نے بستی دواخانوں کے قیام کا جائزہ لیتے ہوئے یہ بات کہی اور کہا کہ اگر اس معاملہ میں کوئی مسئلہ درپیش ہو تو 25 جولائی تک وہ داخل کریں ۔ پہلے مرحلہ کے طور پر 30 بستی دواخانوں اور دوسرے مرحلے میں 26 جملہ 83 دواخانوں کا منصوبہ بنایا گیا ہے جس میں سے 17 دواخانے پہلے ہی اپنا کام شروع کرچکے ہیں ۔