حیدرآباد 13 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام)عام آدمی پارٹی نے دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں بلدی مسائل اور صاف صفائی کے ناقص انتظامات کیلئے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کو ذمہ دار ٹھہرایا اور کہا کہ بلدیہ نے فنڈس کا غلط استعمال کرتے ہوئے ناقص کارکردگی کی ہے ۔ گریٹر حیدرآباد عام آدمی پارٹی ٹیم کی سربراہ جسوین جیرتھ نے کہا کہ جی ایچ ایم سی سب سے غیر ذمہ دار تنظیموں میں سے ایک ہے۔ اس نے بلدی کنٹراکٹر س اور تاجر لابی کو ریئیل اسٹیٹ کی طرح استعمال کیا اور عام آدمی کو نظر انداز کردیا گیا۔ پٹن چیرو میں فارما صنعت کی وجہ سے آلودگی پھیلتی جارہی ہے اور سپریم کورٹ کے احکام کو بھی نظر انداز کردیا گیا ہے۔