شہر میں بارش، موسم خوشگوار

حیدرآباد /13 جون ( سیاست نیوز ) دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں آج رات اچانک بارش ہوئی ۔ موسم برسات کے آغاز کے بعد نصف گھنٹے کی موصلادھار بارش کے نتیجہ میں موسم خوشگوار ہوگیا ، شب برات کے موقع پر یہ بارش باراں رحمت ثابت ہوئی ۔ شہریوں کو شدید گرمی سے راحت حاصل ہوئی لیکن کئی سڑکوں پر برساتی پانی جمع ہوجانے کے سبب ٹریفک نظام متاثر ہوا ۔ بالخصوص گذشتہ ایک ہفتہ سے دن کے اوقات شدید گرمی کے لہر کے دوران جھلسا دینے والی دھوپ کا سلسلہ جاری تھا اور دوپہر کے اوقات سڑکیں اکثر سنسان نظر آرہی تھیں ۔