ممبئی ۔ 28 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام): شہر ممبئی میں آج گنیش نمرجن کا پرامن اختتام عمل میں آیا ۔ 10 روزہ تہوار کے آخری دن نکالے گئے جلوس میں لاکھوں افراد شریک تھے ۔ یہ جلوس اتوار کی صبح شروع ہو کر آج اختتام کو پہنچا ۔ جب کہ سخت حفاظتی انتظامات اور روایتی جوش و خروش کے ساتھ 50 ہزار سے زائد گنیش مورتیوں کا وسرجن کردیا گیا ۔ میونسپل کارپوریشن آف گریٹر ممبئی کی اطلاع کے بموجب آج صبح 7 بجے تک مختص قدرتی تالابوں ، منصوعی جھیلوں بشمول گرگاؤں چوپاٹی ، جوہو بیچ ، پاول لیک ، دادر ، مدھ جٹیی ، ماروے میں 50,250 مورتیوں کو نذر آب کردیا گیا ۔ جس میں 9,714 بڑے گنیش اور 40,302 گھریلو گنیش شامل تھے ۔ جلوس کے موقع پر حفاظتی انتظامات کے لیے شہری انتظامیہ ، ممبئی پولیس ، فائر بریگیڈ اور اسٹیٹ ریزرو پولیس فورس اور انڈوتبت بارڈر فورس کو متعین کیا گیا تھا ۔ جب کہ نمرجن کے اہم مقامات پر کرینس ، واچ ٹاورس ، ڈرونس ، کوسٹ گارڈس ، ہیلی کاپٹرس ، فلڈ لائٹس کی تنصیب عمل میں لائی گئی ۔ اگرچیکہ گنیش تہوار پرامن طریقہ سے گذر گیا لیکن ایک 15 سالہ لڑکا کو گرگاؤں چوپاٹی میں غرقابی سے بچالیا گیا ۔۔