حیدرآباد۔ 30 ڈسمبر (پی ٹی آئی) تلنگانہ کے ڈائریکٹر جنرل پولیس ایم مہیندر ریڈی نے کہا ہے کہ ماؤ نوازوں کی مدد کرنے والوں کیخلاف ریاستی پولیس سختی کے ساتھ نمٹے گی۔ انہوں نے شہری نکسلزم کو کچلنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ریاستی پولیس سربراہ نے اپنی سالانہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ عمر شدت سے محسوس کرتے ہیں کہ ماؤ نوازوں کے روپوش کیڈر پر کنٹرول کے لئے ’شہری نکسلزم‘ پر کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے۔ تلنگانہ پولیس ان تمام کے خلاف سختی سے نمٹے گی جو ماؤ نوازوں کی مدد کرتے ہوئے پکڑے جائیں گے۔ پونے پولیس کی طرف سے حیدرآباد کے ادیب و مصنف ورا ورا راؤ کی یلغار پریشد کیس کے ضمن میں ماؤ نوازوں سے مبینہ رابطہ پر گرفتاری سے متعلق سوالات پر ڈی جی پی نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ مہاراشٹرا میں پیش آیا ہے۔ اگر یہاں ایسا ہی کوئی واقعہ پیش آتا تو ہم ان کے خلاف کارروائی کئے ہوتے تھے۔ شہری نکسلزم کے بارے میں انہوں نے کہا کہ جمہوری ذرائع سے اور عوام میں رہتے ہوئے وہ کارکنوں کی بھرتیوں میں ماؤ نوازوں کی پس پردہ مدد کرتے ہیں۔