نئی دہلی 27 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) نیپال میں زلزلہ کے بعد کئی ممالک نے وہاں سے اپنے شہریوں کا تخلیہ کروانے میں ہندوستان سے مدد طلب کی ہے ۔ معتمد خارجہ ایس جئے شنکر نے کہا کہ ہم کو مختلف ممالک سے درخواستیں ملی ہیں کہ ان کے شہریوں کے تخلیہ میں مدد کی جائے ۔ اب تک 30 بیرونی شہریوں کو واپس لایا گیا ہے ۔ جب ان ممالک کے ناموں سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے تفصیلات بتانے سے گریز کیا ۔