شہروں میں بنیادی سہولتوں ، صاف صفائی پر خصوصی توجہ

ٹی آرایس حکومت ’’ ایمپلائیز فرینڈلی ‘‘کے ٹی آر کا بیان
حیدرآباد /4 فروری ( سیاست نیوز ) ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے شہروں کی ترقی بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور صاف صفائی پر خصوصی توجہ دینے کی بلدی کمشنرس کو ہدایت دی ۔ ٹی آر ایس کو ایمپلائیز فرینڈلی حکومت قرار دیا ۔ انہوں نے بجٹ میں محکمہ بلدی نظم و نسق کو زیادہ سے زیادہ فنڈز حاصل کرنے کی کوشش کرنے کا اعلان کیا اور سکریٹریٹ میں میونسپل کمشنرس ، ڈائری کا رسم اجرا کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد وہ کمشنرس کا تربیتی اجلاس منعقد کریں گے ۔ ریاستی وزیر بلدی نظم نے کہا کہ شہروں کی ترقی میں میونسپل کمشنرس کا اہم رول ہے ۔ شہروں کی ترقی شہروں کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی صاف صفائی وغیرہ جیسے کاموں کو تلنگانہ تحریک کے طرز پر انجام دینے کا مشورہ دیا تاکہ مختصر عرصہ میں انقلابی ترقی حاصل کی جاسکے ۔ اس کے علاوہ بلدی عملے کی خدمات بھی ناقابل فراموش ہے ۔ نظم و نسق میں اصلاحات کیلئے کئے جانے والے اقدامات میں بلدی ملازمین کے تعاون کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس ایمپلائیز فرینڈلی حکومت ہے ۔ اگر ایمپلائیز کے کوئی مسائل ہیں تو وہ اعلی عہدیداروں یا ان تک راست پہونچاتے بات چیت سے ہر مسئلہ کا نتیجہ برآمد ہوتا ہے ۔ ان کی خواہش ہے ۔ جس طرح ایمپلائیز نے تلنگانہ کی تحریک میں حصہ لیا اس طرح تلنگانہ کی ترقی میں گرانقدر رول ادا کریں ۔ کے ٹی آر نے بتایا کہ ایسی کئی مثالیں موجود ہیں جہاں صرف ایک کمشنر نے اپنی دلچسپی محنت و لگن سے شہر کی ترقی کو چار چاند لگادئے ۔ اگر تمام بلدیات کے کمشنرس عہد کرکے کام کریں تو تلنگانہ کی انقلابی ترقی میں حائل ہونے والے تمام مسائل حل ہوجائیں گے ۔ ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق نے کہا کہ اگر کمشنرس کو ترقیاتی کاموں میں کوئی مسائل ہیں وہ ان سے رجوع ہوں وہ ہر ممکنہ مدد کرنے کیلئے تیار ہے ۔ چیف منسٹر کے سی آر مشین کاکتیہ ، مشین بھاگرتا کی ترقی میں جس طرح دلچسپی دکھا رہے ہیں ۔ اس طرح شہروں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں ۔ بجٹ میں محکمہ بلدی نظم و نسق کیلئے زیادہ گنجائش حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ شہروں میں ماڈل مارکٹس ، نرسری پارکس کے قیام کیلئے ضروری اقدامات کئے جاسکیں۔