حیدرآباد۔یکم فبروری( سیاست نیوز) کانگریس امیدوار پرانا پل محمد غوث نے آج رات ادعا کیا ہے کہ اُن کے مخالفین پولنگ سے قبل ہی عملاً شکست محسوس کرتے ہوئے بے بنیاد افواہیں پھیلانے پر اتر آئے ہیں ۔ سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے پھیلائی گئی ان افواہوں پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے محمد غوث نے کہا کہ وہ اُن کی اہلیہ پروین فاطمہ اور فرزند محمد سہیل مقابلہ کررہے ہیں اور کوئی کانگریس امیدوار کسی کے حق میں دستبردار ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ محمد غوث نے عوام اور اپنے حلقہ کے رائے دہندوں سے خواہش کی کہ وہ ایسی بے بنیاد افواہوں پر کان نہ دھریں۔