شکاگو میں چاقوزنی ، پروفیسر اور آکسفورڈ ملازم گرفتار

شکاگو۔ 5 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے شکاگو شہر میں چاقو زنی کے ایک واقعہ کے سلسلے میں پولیس نے الینوئس کی نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے ایک پروفیسر اور برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کے ایک ملازم کو گرفتار کیا ہے ۔شکاگو پولیس نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے آج بتایا کہ پروفیسر وندھام لاتھیم اور ایک دیگر ملازم اینڈریو وارن کو کیلی فورنیا کے آکلینڈ میں پولیس حراست میں رکھا گیا ہے ۔

 

پال کاگامے تیسری میعاد کیلئے صدر روانڈا منتخب
کیگالی۔ 5 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) روانڈا میں صدر کے لئے ہوئے انتخابات میں موجودہ صدر پال کاگامے نے بھاری اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کی ہے۔ گزشتہ 17 برسوں سے مسلسل روانڈا کے صدر رہے کاگامے کی یہ تیسری میعاد ہوگی۔ روانڈا کے الیکشن کمیشن کے سربراہ کلسا مباڈا نے کہا کہ کاگامے کو اس انتخاب میں 98.66 فیصد ووٹ ملے ہیں۔59 سالہ کاگامے نے ملک کی معاشی ترقی میں نمایاں رول ادا کیا ہے۔ انھوں نے صدر منتخب ہونے کے بعد پارٹی ہیڈکوارٹر پر اپنے حامیوں سے کہا کہ جنھوں نے اُن کی تائید کی اور مخالفت کی ، سب کو ملکر کام کرنا ہوگا ۔