شکاگو میں پریسیڈنشیل لائبریری جیکسن پارک میں قائم کی جائیگی

شکاگو ۔ 28 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر بارک اوباما اور خاتون اول میشل اوباما نے بالآخر وہ فیصلہ کرہی لیا جس کا کافی عرصہ سے انتظار کیا جارہا تھا۔ شکاگو میں کس مقام پر پریسیڈنشیل لائبریری کی تعمیر ہوگی۔ اس کا فیصلہ عرصہ دراز سے التواء میں پڑا ہوا تھا۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مجوزہ لائبریری شہر کے تاریخی مقام جیکسن پارک میں تعمیر ہوگی جو یونیورسٹی آف شکاگو کے قریب واقع ہے جہاں اوباما کسی زمانے میں قانون کے پروفیسر تھے۔ اس سلسلہ میں آنے والے کچھ دنوں میں اس کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔ اوباما نے اپنی لائبریری کیلئے گذشتہ سال ہنولولو اور نیویارک کی بجائے شکاگو کا انتخاب کیا تھا۔