اقطاع عالم کے ہزاروں مندوبین کی شرکت، علماء مدعو
شکاگو۔ 14 ۔ مئی (سید خواجہ ناظم الدین سلیم) نارتھ امریکہ کے سب سے بڑے تبلیغی جماعت کا سہ روزہ اجتماع جمعہ ، ہفتہ اور اتوار 16 ، 17 اور 18 مئی کو شکاگو کی جامع مسجد میں منعد ہوگا جس میں نارتھ امریکہ کے کئی صوبوں کے علاوہ کینیڈا اور دوسرے ممالک کے زائد از (7) ہزار افراد شرکت کریں۔ اقطاعِ عالم سے آنے والے جن میں ہندوستان ، پاکستان، بنگلہ دیش ، افریقہ دیگر عرب ممالک کے علماء کرام ، مبلغین اسلام ، واعظین اور یوروپی ممالک کے نو مسلم مقررین ، دانشوران وغیرہ بھی شامل ہیں۔ دین اسلام کی تبلیغ اور اللہ تعالیٰ کی وحدانیت اور رسول اکرم صلعم کے اطاعت کے تعلق سے بیان کریں گے ۔ یہ اجتماع ہر سال جون کے وسط میں منعقد ہوتا ہے لیکن ماہ رمضان المبارک کے پیش نظر اس مرتبہ مئی کے وسط میں منعقد ہورہا ہے ۔ جناب محمد سعید امیر تبلیغی جماعت شکاگو کی نگران میں زائد از (300) والینٹرس شپ و روز انتظامات میں مصروف کار ہیں۔ دوسرے مضافات صوبوں سے آنے والے افراد اور علماء کرام ، اکابرین کے حفاظتی و صیانتی اور ٹریفک انتظامات کیلئے شکاگو پولیس کی جانب سے وسیع تر اور معقول بندوبست بھی کیا گیا ہے۔