سرینگر ۔ 27 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) جیش محمد کے دو عسکریت پسندوں کو جموں و کشمیر کے ضلع شوپیان میں آج ایک انکاؤنٹر کے دوران مار دیا گیا۔ ان میں ایک پاکستانی بھی شامل ہے۔ پولیس کے ترجمان نے کہا کہ سیکوریٹی فورسیس شوپیان کے علاقہ میمنڈائی میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد ناکہ بندی کے بعد تلاشی مہم شروع کی تھی لیکن یہ تلاشی مہم انکاؤنٹر میں تبدیل ہوگئی جب عسکریت پسندوں نے سیکوریٹی فورسیس پر فائرنگ کردی۔