سرینگر۔ 11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس اور نیشنل کانفرنس نے آج جموں و کشمیر کے ضلع شوپیان میں ایک پولیس چوکی پر پیش آئے دہشت گرد حملے کی مذمت کی ۔ اس حملے میں 3 پولیس ملازمین کی موت ہوگئی۔ سابق چیف منسٹر عمر عبداللہ نے کہا کہ شوپیان میں پولیس چوکی پر حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے زخمیوں کی عاجلانہ صحتیابی کیلئے دعا کی۔ کانگریس نے بھی اس حملے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔