شوٹ آوٹ میں پانچ ہلاک

بیجنگ 9 جون (سیاست ڈاٹ کام ) چین میں ایک شخص کے ذریعہ کی جانے والی اندھا دھند فائرنگ کے واقعہ میں پانچ افراد بشمول دو پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ زخمیوں کی تعداد بھی پانچ ہی بتائی گئی ہے ۔ چین میں اس نوعیت کے جرائم کا ارتکاب شاذ و نادر ہی ہوتا ہے لہذآ اس واقعہ نے سب کو حیرت زدہ کردیا ہے۔ بندوق بردار کی شناخت 40 سالہ لیو شوانگروئی کی حیثیت سے ہوئی ہے جس کے ہاتھ ایک دو نالی رائفل تھی ۔ صوبہ کے پبلک سیکوریٹی ڈپارٹمنٹ نے یہ بات بتلائی ۔ جس وقت حملہ آور کی تلاش جاری تھی اسی وقت اس نے دو پولیس اہلکاروں کو بھی ہلاک کردیا جبکہ دیگر دوپولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے ۔ پولیس جب ملزم کو تلاش کرتے ہوئے اس کے مکان تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی تو وہ وہاں مردہ پایا گیا ۔