شنگھائی۔16مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم ہند نریندرمودی جو فی الحال اپنے دورہ چین کے آخری مرحلہ میں ہیں ‘ نے شنگھائی کے میئر یاگ ژیانگ سے ملاقات کی ۔ قبل ازیں انہوں نے کمیونسٹ پارٹی سکریٹری برائے شنگھائیہان ژینگ سے بھی ملاقات کی تھی جہاں انہوں نے نریندر مودی کیلئے شاندار ضیافت کا اہتمام کیا تھا جو ویجیٹرین پکوان پر مشتمل تھی تاہم اس میں مقامی پکوانوں کو بھی شامل کیا گیا تھا ۔ علاوہ ازیں نریندر مودی نے چین کے اعلیٰ سطحی تاجرین سے بھی ملاقاتیں کی اور انہیں ’’ میک ان انڈیا ‘‘ کے تحت ایک ایسا پیغام دیا جس کے ہندوستانی اور چینی کمپنیوں کے درمیان ہزارہا کرور ڈالرس کے معاہدوں کو قطعیت دی گئی ۔توقع ہے کہ آج سہ پہر تک وزیراعظم منگولیا کیلئے روانہ ہوجائیں گے ۔