شمس آباد میں یوم جمہوریہ تقریب، مجاہدین آزادی کو سیاسی قائدین کا خراج

شمس آباد 26 جنوری (سیاست نیوز) ملک کی 68 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر شمس آباد میں سرکاری و خانگی اور پارٹی آفسوں میں قومی پرچم لہرائے گئے۔ شمس آباد سرپنچ راچا ملا سدیشور نے گرام پنچایت شمس آباد میں قوم پرچم لہرایا۔ آر جی آئی پولیس اسٹیشن میں اے سی پی اے انورادھا نے، شمس آباد پولیس اسٹیشن میں اوما مہیشور راؤ، ایم آر اوآفس میں تحصیلدار نرملا، ایم پی ڈی او آفس میں سریکانت ریڈی ایم پی ڈی او، منڈل آفس میں چکلہ ایلیا منڈل صدر، کانگریس پارٹی آفس میں وینو گوڑ، تلگودیشم پارٹی آفس میں بی وینو گوپال، ٹی آر ایس آفس میں چندرا ریڈی، بیگمس فنکشن ہال میں اشفاق احمد شریف، شمس آباد یونانی دواخانہ میں ڈاکٹر محمد فہیم الدین انصاری، آنگن واڑی اسکول معین محلہ میں سید رفیع الدین قادری کانگریس منڈل میناریٹی سیل صدر نے قومی پرچم لہرایا۔
l٭l راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد میں ملک کی 68 ویں یوم جمہوریہ تقریب کے موقع پر ملک کا قومی پرچم ایس جی کے کشور چیف ایگزیکٹیو آفیسر GHIAL نے لہرایا۔ اس موقع پر مختلف پروگرامس پیش کئے گئے۔ مختلف سکیوریٹی ایجنسیوں کی جانب سے پریڈ کی گئی۔ عوام میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔ اس تقریب میں ایمگریشن حکام، کسٹمز عہدیداروں کے علاوہ دیگر افراد نے شرکت کی۔
شمس آباد گرام پنچایت کے مسائل کو حل کرنے کا تیقن
شمس آباد گرام پنچایت کی جانب سے جنرل باڈی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں عوام نے سڑکوں کی تعمیر، کچرے کی صفائی، اسٹریٹ لائٹس، انڈر گراؤنڈ ڈرینج اور خنزیروں کی منتقلی اور ساتھ ہی کُتّوں کی بھی منتقلی کا مطالبہ کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شمس آباد سرپنچ راچا ملا سدیشور نے کہاکہ جب بھی عوام نے مسائل پیش کئے، تمام مسائل کو حل کیا گیا۔ موسم گرما میں پانی کی شدید قلت کے باوجود عوام کو پانی کی سربراہی کے لئے تقریباً ہر محلہ میں آبادی کے لحاظ سے پانی کے بور ڈالے گئے۔ انڈر گراؤنڈ ڈرینج کی تعمیر کروائی گئی۔ وقت بہ وقت کچرے کی صفائی کے انتظامات کئے گئے۔ پولیس اسٹیشن تا احمد نگر چوراہا کئی برس پہلے سڑک ڈالی گئی تھی اسے دوبارہ ڈالا گیا۔ عوام کے دیگر مسائل کے حل کے لئے بھی اقدامات کرتے ہوئے ایم ایل سی فنڈس حاصل کرتے ہوئے مسلسل گرام پنچایت کی ترقی کی کوشش کی جارہی ہے۔ جی او 111 کی وجہ سے ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ پیدا ہورہی ہے۔ مکانات کی تعمیری اجازت اور وینچرس کی اجازت نہیں دی جارہی ہے جس سے گرام پنچایت فنڈس میں کافی کمی ہوئی۔ اس کے باوجود عوام کے مسائل کو حل کیا جارہا ہے۔
l٭l راجندر نگر حلقہ کے شاستری پورم ڈیویژن میں علی نگر میں ٹی آر ایس قائدین کی جانب سے یوم جمہوریہ کے موقع پر قومی پرچم لہرایا گیا۔ اس موقع پر محمد شوکت الدین، محمد مصباح، سید مزمل احمد اپر پلی ایریا کمیٹی صدر، سید فضل احمد، محمد فیروز، محمد یونس، محمد خواجہ، محمد فضل، محمد یوسف کے علاوہ دیگر قائدین نے شرکت کی۔ اس موقع پر ٹی آر ایس قائدین نے مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ ان کی قربانیوں کی بدولت ہمارا ملک انگریزوں کی غلامی سے آزاد ہوا اور 1950 ء میں ہمارے ملک میں دستور قائم ہوا۔ ہمارا ملک سونے کی چڑیا کہلاتا ہے جہاں تمام مذاہب کے ماننے والے آپسی اتحاد کے ساتھ رہتے ہیں۔