شمس آباد بین الاقوامی ایرپورٹ پر تمام پاسیس پر پابندی

شمس آباد 3 اگسٹ (سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد پر 5 تا 20 اگسٹ تک تمام پاسیس پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ بیورو آف سیول ایویشن سکیورٹی (BCAS) کی ہدایت پر ہندوستان کے ساتھ ہی راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد پر 5 تا 20 اگسٹ تک سکیورٹی اور احتیاطی طور پر یوم آزادی کے موقع پر تمام پاسیس پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور ہائی الرٹ بھی کردیا گیا۔ یوم آزادی کے موقع پر ایرپورٹ پر سکیورٹی میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔