شمس آباد 30 جولائی (سیاست نیوز) راچاملا چنماں میموریل ٹرسٹ کی جانب سے ایس سی ہاسٹل میں طلباء میں بلینکٹس تقسیم کئے گئے۔ ٹرسٹ چیرمین راجاملا گیتا نے تقریباً پچاس طلباء میں بلینکٹس تقسیم کئے۔ اس موقع پر انھوں نے کہاکہ ہر کوئی اپنے لئے جیتا اور سوچتا ہے لیکن غریبوں کے بارے میں بھی سوچنا چاہئے۔ جب انھیں پتہ چلا کہ غریب طلباء کو اوڑھنے کے لئے بلینکٹس نہیں ہیں تو انھوں نے ٹرسٹ کے ذریعہ بلینکٹس کی تقسیم عمل میں لائی۔ انھوں نے کہاکہ ہر ٹرسٹ سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنی اپنی جانب سے ایک ایک ہاسٹل کو گود لیتے ہوئے ان کی ضروریات کی تکمیل کرے۔ جس سے غریب طلباء میں بھی روز مرہ کی ضروریات کی تکمیل ہوسکے۔ انھوں نے تیقن دیا کہ آئندہ بھی ٹرسٹ کے ذریعہ ہاسٹلس کے طلباء کو ان کی ضروریات کی تکمیل کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔ سردیوں میں طلباء کو اوڑھنے کے لئے بلینکٹس اور موسم گرما میں فیانس کی ضرورت ہوگی۔
اس کے لئے ہر شخص کو آگے آکر مدد کرنے کی ضرورت ہے۔