شمس آباد ۔ 2 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد کے علاقہ سدانتی میں جگجیون رام سنگم کی اراضی کی حد بندی کے کام کا سنگ بنیاد منڈل صدر چکلہ ایلیا کے ہاتھوں رکھا گیا اور کہا کہ منڈل پریشد فنڈ کے ذریعہ حد بندی کروائی جارہی ہے ۔ مزید فنڈس کی منظوری ہونے پر دیگر ترقیاتی کام انجام دئیے جائیں گے ۔ شمس آباد سرپنچ راچا ملا سدیشور نے کہا کہ شمس آباد و دیگر مواضعات کو میونسپلٹی میں شامل کیا جارہا ہے جس کے لیے ایک سال کا وقت درکار ہے ۔ اندرون ایک سال مزید ترقیاتی کام انجام دئیے جائیں گے ۔ شمس آباد ، سات امرائی ، کوتوال گوڑہ ، اونٹ پلی ، تونڈ پلی اور گلہ پلی کو میونسپلٹی میں ضم کیا جارہا ہے ۔ شمس آباد گرام پنچایت حدود میں عوام کی سہولیات کے لیے تمام اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ اس موقع پر اروند کمار ایم پی ٹی سی ممبر ، نریش گرام پنچایت ممبر کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔۔
شمس آباد کے قبرستانوں میں صفائی اور روشنی کے انتظامات
شمس آباد ۔ 2 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : محمد شمس الدین ڈپٹی سرپنچ شمس آباد نے اپنے بیان میں کہا کہ شب برات کے موقع پر شمس آباد کے تمام قبرستانوں میں جھاڑیوں کی صفائی کے انتظامات کئے گئے اور ساتھ ہی روشنی کے انتظامات کرتے ہوئے فوکس لائٹس لگائے گئے ۔ تمام انتظامات شمس آباد گرام پنچایت کی جانب سے کئے گئے اور رمضان کی آمد کے ساتھ ہی تمام مساجد کے اطراف صفائی کے بھی انتظامات کئے جائیں گے اور پینے کے پانی کا بھی انتظام گرام پنچایت کی جانب سے کیا جائے گا ۔ محمد شمس الدین نے کہا کہ شمس آباد گنگا جمنی تہذیب کا گہوارہ ہے یہاں پر عید و تہوار مل کر منایا جاتا ہے ۔ اس موقع پر الحاج محمد عبدالقادر ، محمد عدالسمیع ، محمد عبدالرحمن ، محمد عابد کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔۔