شمس آباد /22 مارچ ( سیاست نیوز ) شمس آباد میں 25 مارچ بروز اتوار تھمبے ہاسپٹل ( نیو لائیف ) کی جانب سے شمس آباد میں میگا فاؤنڈیشن چیارٹیبل ٹرسٹ میں مفت میڈیکل کیمپ منعقد کیا جارہا ہے ۔ جس کے بروچر کو جناب افتخار احمد شریف حال مقیم شکاگو نے ریلیز کیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر خواجہ امام الدین شہزاد نے کہا کہ 25 مارچ کو صبح 10 بجے سے 3 بجے تک کیمپ جاری رہے گا ۔ جس میں ای سی جی ، 2DEcho آر بی ایس ، بی پی ، وغیرہ کی مفت تشخیص کی جائے گی اور ادویات بھی تقسیم کئے جائیں گے ۔ اس موقع پر محمد اسد میگا فاؤنڈیشن چیارٹیبل ٹرسٹ صدر ایس ایم اسلم قادری ،محمد عبدالقادر ، ظہیر احمد ، گنیش کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔