شمس آباد میں گھر گھر سروے کی تمام تیاریاں مکمل

شمس آباد ۔ 18 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : 19 اگست کو ہونے والے سروے کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔ شمس آباد ٹاون کے لیے دو الیکٹورل آفیسرس کو تعینات کیا گیا ۔ شمس آباد I کے لیے ڈاکٹر محمد فہیم الدین انصاری سینئیر میڈیکل آفیسر یونانی اور شمس آباد II کے لیے جیا پردا پرنسپال گورنمنٹ جونیر کالج شمس آباد کو مقرر کیا گیا ۔ ڈاکٹر محمد فہیم الدین انصاری نے بتایا کہ شمس آباد گرام پنچایت میں 245 اینومریٹرس 11 جی پی آفیسرس سروے کا کام کریں گے ۔ 245 اینومر ٹیرس کو 25 تا 30 خاندانوں کے سروے کی ذمہ داری دی گئی ۔ تمام اسکول ٹیچرس ، کالج لکچرارس و دیگر محکمہ کے عہدیدار جنہیں سروے کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ، وہ سبھی کل صبح سات بجے بیگمس انڈیا گارڈن فنکشن ہال پر حاضر ہوں گے اور یہاں سے تمام سروے کے کاغذات و دیگر سامان لے کر اپنے اپنے مقام پر سروے کے لیے روانہ ہوں گے ۔ تمام سروے مکمل کرنے کے بعد تمام اینومر یٹرس تمام تفصیلات اپنے اپنے جی پی آفیسرس کے حوالہ کریں گے ۔ جی پی آفیسر تمام تفصیلات کو اپنے الیکٹورل آفیسر کو مہر بند لفافے میں دیں گے ۔ ڈاکٹر محمد فہیم الدین انصاری نے تمام مکینوں سے اپیل کی کہ سروے سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ اپنے تمام تفصیلات سروے کرنے والے آفیسر کو دیں تاکہ آئندہ انہیں کسی بھی چیز جیسے پاسپورٹ ، ڈرائیونگ لائسنس ، بینک لون کی ضرورت ہوگی تو حکومت اس سروے کے تحت عمل کیا جائے گا ۔۔