شمس آباد ۔ 9 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد کے موضع سات امرائی میں نومولود لڑکے کو جھاڑیوں میں پھینک دیا گیا ۔ تفصیلات کے بموجب شمس آباد کے موضع سات امرائی میں کل شام جھاڑیوں میں ایک نومولود لڑکے کی نعش برآمد ہوئی ۔ کسی نامعلوم بے رحم ماں باپ نے لڑکے کے پیدا ہونے کے کچھ گھنٹوں بعد ہی اس کو سات امرائی کے قریب جھاڑوں میں پھینک کر فرار ہوگئے ۔ اطلاع ملتے ہی آر جی آئی شمس آباد سب انسپکٹر ہری پرساد ریڈی نے مقام پر پہنچ کر مقام کا معائنہ کیا ۔ نعش کو دواخانہ عثمانیہ منتقل کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا ۔۔