شمس آباد ۔ /18 جولائی (سیاست نیوز) شمس آباد میں ریلوے کمان کے اطراف سڑک کی تعمیر میں تاخیر سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ تقریباً 15 دنوں سے کمان کے اطراف سڑک کی تعمیر جاری ہے جس کی وجہ سے یہاں کا راستہ بند کردیا گیا ہے اور عوام کو بس اسٹانڈ جانے کیلئے سدانتی ریلوے گیٹ سے گزرکر جانا پڑرہا ہے ۔ کمان کے راستہ کو بند کرنے سے کاروباری اداروں اور آٹو ڈرائیورس کا کاروبار متاثر ہورہا ہے ۔ ریلوے گیٹ بند ہونے پر ٹریفک جام ہورہی ہے جو نیشنل ہائی وے تک پہنچ جارہی ہے ۔ بعض اوقات ایمبولنس کو گزرنے کافی دشواری ہورہی ہے جب بھی ٹرین آتی ہے ریلوے گیٹ بند کردیا جاتا ہے ۔ جس کی وجہ سے عوام کو خاص کر مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ بس اسٹانڈ سے شمس آباد گاؤں میں داخلہ کیلئے رنگ روٹ سے گزرنا پڑرہا ہے ۔ جس کی وجہ سے نیشنل ہائی وے پر بھی ٹریفک جام ہورہی ہے ۔ جس کو دیکھتے ہوئے شمس آباد سرپنچ راچاملایشور نے شمس آباد اے سی پی اشوک کمار گوڑ کو ایک یادداشت پیش کی تھی جس میں ریلوے گیٹ پر ٹریفک پولیس کو تعینات کرنے کی اپیل کی تھی جس پر ایک ٹریفک جو ان کو مقرر کیا گیا ۔ ریلوے گیٹ کے دونوں جانب بار گیٹ لگائے گئے جس سے کافی حد تک ٹریفک کا مسئلہ حل ہوگیا ہے ۔ ریلوے گیٹ کے ٹریفک کا مسئلہ حل ہوگیا لیکن ریلوے کمان کے اطراف سڑک کی تعمیر کام سست ہونے سے عوام کو مشکلات پیدا ہورہی ہے ۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ اس کام کو تیزی سے کرتے ہوئے جلد از جلد تکمیل کریں ۔