شمس آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ، موسم خوشگوار

شمس آباد ۔ 9 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی وجہ سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے اور درجہ حرارت میں بھی کمی ہوئی ہے ۔ گزشتہ تین دنوں سے درجہ حرارت میں شدید اضافہ سے عوام پریشان حال تھے جس کی وجہ سے سڑکوں پر بھی عوام نظر نہیں آرہے تھے ۔ شمس آباد ترکاری مارکٹ جو صبح آٹھ بجے سے شام چھ بجے تک خریداروں کا ہجوم رہتا تھا ترکاری کی خرید و فروخت کے لیے بھی عوام دکھائی نہیں دی ۔