شمس آباد سرپنچ کے ہاتھوں سلائی  مشینوں کی تقسیم

شمس آباد ۔ /6 ڈسمبر (سیاست نیوز) شمس آباد سرپنچ راچاملاسدیشور نے راچاملا چناما میموریل ٹرسٹ کے ذریعہ سروجنی دیوی مہیلا منڈل کے خواتین میں سلائی مشین تقسیم کی ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ٹرسٹ کے ذریعہ پانچ سلائی مشین تقسیم کئے گئے ۔ سماج میں خواتین بھی اہم رول ادا کرتے ہوئے مردوں کے شانہ بہ شانہ چل رہے ہیں ۔ خواتین کی ہمت افزائی بھی ضروری ہے ۔ خواتین گھریلو ذمہ داریوں کے علاوہ باہر کے کام بھی بخوبی انجام دے رہے ہیں ۔ ایک خاتون گھر کی تمام ذمہ داریوں کوانجام دیتی ہے ۔ اس موقع پر گنیش گپتا سابق سرپنچ ، وینکٹیش گوڑ ٹی آر ایس ٹاؤن صدر ، گرام پنچایت ایگزیکٹیو آفیسر شیام سندر ، اتم نرسمہا، نندراج گوڑ کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔