شمس آباد سرپنچ کی بوسو راجو سے ملاقات

شمس آباد ۔ /18 جولائی (سیاست نیوز) شمس آباد سرپنچ راچاملا سدیشور نے آل انڈیا کانگریس کمیٹی سکریٹری و انچارج سے گاندھی بھون میں ملاقات کرتے ہوئے شال پوشی کرتے ہوئے شمس آباد کے حالات سے واقف کرواتے ہوئے ساتھ ہی راجندر نگر حلقہ میں کانگریس پارٹی کے حالات سے بھی واقف کروایا ۔ اس موقع پر محترمہ سبیتا اندرا ریڈی سابق ہوم منسٹر و تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نائب صدر ، ڈی کے ارونا سابق منسٹر ، پی کارتک ریڈی چیوڑلہ پارلیمنٹری انچارج کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔