شمس آباد سرپنچ نے سی سی روڈ کے کام کا جائزہ لیا

شمس آباد۔/26مارچ، ( سیاست نیوز) شمس آباد کے علاقہ سدانتی میں سی سی روڈ کے کام کا آغاز ہوا جس کا شمس آباد سرپنچ راچاملا سدیشور نے جائزہ لیا اور کنٹراکٹر کو بہتر سمنٹ اور میٹریل استعمال کرنے کی ہدایت دی۔ راچاملا سدیشور نے کہا کہ گرام پنچایت اور MGNRECS فنڈس سے سی سی روڈ تعمیر کی جارہی ہے۔ شمس آباد گرام پنچایت کے کئی علاقوں میں سی سی روڈس، انڈر گراؤنڈ ڈرینج اور دیگر ترقیاتی کاموں کی ضرورت ہے لیکن اس کے لئے فنڈز کی کمی ہے۔ حکومت کی جانب سے فنڈز منظور کرنے پر تمام ترقیاتی کاموں انجام دیا جاسکتا ہے۔ موسم گرما میں پانی کی قلت کو دور کرنے کیلئے بور کی بھی ضرورت ہوگی۔حکومت کو کئی مرتبہ یادداشت پیش کرنے پر بھی فنڈز کی منظوری نہیں کی جارہی ہے۔ اس موقع پر نندراج گوڑ سابق گرام پنچایت ممبر بھی موجود تھے۔