حیدرآباد 27 فبروری(پی ٹی آئی) راجیو گاندھی انٹر نیشنل ایرپورٹ شمس آباد جس کے انتظامیہ جی ایم آر حیدرآباد انٹرنیشنل ایرپورٹ کی جانب سے کئے جاتے ہیں آج کہا کہ اس ایر پورٹ کو بہترین خدمات کیلئے ایر پورٹ سرویس کوالٹی سروے کے ذریعہ ایر پورٹ کونسل انٹرنیشنل نے دوسرا انعام دیا ہے۔ ایر پورٹ کونسل انٹرنیشنل دنیا بھر کے ایر پورٹس کا ایک عالمی ادارہ ہے ۔ شمس آباد ایر پورٹ کو سال 2013 کیلئے دنیا کا دوسرا سب سے بڑا اور بہترین ایر پورٹ قرار دیا گیا ہے جہاں سالانہ 5-15 ملین مسافرین کی آمد و رفت ہوتی ہے۔