شمس آباد ۔ 28 فروری (سیاست نیوز) راجندر نگر رکن اسمبلی ٹی پرکاش گوڑ نے ضلع کلکٹر مسٹر رگھونندن راؤ سے ملاقات کرتے ہوئے ایک یادداشت پیش کی، جسمیں شمس آباد ضلع پریشد گرلز ہائی اسکول میں ایڈیشنل کلاس رومس کیلئے 48 لاکھ روپئے منظور کرنے کا مطالبہ کیا۔ ضلع کلکٹر نے تیقن دیا کہ وہ اس سلسلہ میں کارروائی کرتے ہوئے ایڈیشنل کلاس رومس کیلئے رقم منظور کرائیں گے۔ پرکاش گوڑ نے کہا کہ تلنگانہ حکومت ریاست کی ترقی کیلئے فلاحی اسکیمات شروع کرچکی ہیں۔ اسکولی طلباء کو بھی تمام سہولیات مہیا کروانا ہمارا فرض ہے۔ ضلع پریشد گرلز ہائی اسکول میں ایڈیشنل کلاس رومس کی ضرورت ہے اس کو پورا کیا جائے گا۔ اس موقع پر مہندر ریڈی پی اے سی ایس چیرمین کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے۔