۔600 ایکڑ پر ایرپورٹ سٹی کی تعمیر سے بھی اتفاق ۔ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کا اعلی عہدیداروں کے ساتھ اجلاس
حیدرآباد۔/3اکٹوبر، ( سیاست نیوز) شمس آباد راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ کو اب مزید بہتر اور عصری سہولتوں سے لیس بنایا جائیگا اور یہاں میٹرو ریل سے مربوط کرنے کے علاوہ ایرپورٹ سٹی بھی تعمیر کی جائیگی ۔ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے آج ایک جائزہ اجلاس میں تجویز پیش کی کہ ایرپورٹ کو بین الاقوامی معیارات کے مابق بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں ٹرمنل کو بھی توسیع دی جانی چاہئے اور مسافرین کے ہجوم میں اضافہ کے پیش نظر دوسرا رن وے بھی تعمیر کیا جانا چاہئے ۔ چندر شیکھر راؤ نے شمس ایر پورٹ کی توسیع اور دوسرے رن وے تعمیر کرنے منظوری دی اور 600 ایکر اراضی پر ایرپورٹ سٹی تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا۔ اسٹار ہوٹلس، ملٹی اسپیشالٹی ہاسپٹلس اور بڑے بڑے مالس وغیر کا بھی قیام عمل میں لانے کا اعلان کیا۔ میٹرو ٹرین کو ایرپورٹ تک توسیع دینے کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ آج منعقدہ اجلاس میں حکومت کے مشیر اعلیٰ راجیو شرما، چیف سکریٹری ایس پی سنگھ، جی ایم آر گروپ کے سربراہ جی ملکارجن راؤ کے بشمول مختلف محکموں و ایر پورٹ اتھاریٹی عہدیداروں نے شرکت کی۔ جی ایم آر نمائندوں نے بتایا کہ 2008 میں راجیو گاندھی انٹر نیشنل ایرپورٹ کا آغاز ہو جو دنیا کے مختلف ایرپورٹس میں سرفہرست ہے۔ آئی ٹی استعمال کے علاوہ دوسرے اُمور میں نمبر 1 مقام رکھتا ہے۔ روزانہ 400 طیارے اُڑان بھرتے ہیں اور سالانہ ایک کروڑ 70 لاکھ مسافرین کی آمدورفت ہوتی ہے۔ علحدہ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد ہر شعبہ میں شرح ترقی 20.4 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ موجودہ ٹرمنل اور رن وے تقریباً ڈھائی کروڑ مسافرین کی آمدورفت کیلئے بنایا گیاہے۔ ہر معاملہ اور ہر شعبہ میں ترقی کے پیش نظڑ ٹرمنل کی توسیع کے ساتھ دوسرے رن وے کی ضرورت کا دعویٰ پیش کیا۔ حکومت کا تعاون رہا تو آئندہ تین سال میں دوسرا رن وے تعمیر کرنے کا پیشکش کیا۔ چیف منسٹر نے کہا کہ شہر ہر معاملہ میں ترقی کررہا ہے۔ حیدرآباد کی آب و ہوا، امن وامان و سازگار ماحول کو دیکھتے ہوئے کئی بڑی اور کارپوریٹ کمپنیاں حیدرآباد میں قائم ہورہی ہیں۔ ایرپورٹ میں بھیڑ بڑھ رہی ہے۔ آئندہ 25 سال کی منصوبہ بندی میں ٹرمنل کی توسیع و دوسرے رن وے کی تعمیرکو وقت کا تقاضہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح کی کانفرنس کا اہتمام کرنے 12 ہزار افراد کیلئے کانفرنس ہال، نمائش ہالس تعمیر کرنے پر زور دیا۔ کے سی آر نے کہا کہ ایرپورٹ سٹی میں اسٹار ہوٹلس ، عالیشان مالس و ملٹی اسپیشالیٹی ہاسپٹلس بھی تعمیر کئے جائینگے۔ کے سی آر نے خود ایرپورٹ کی توسیع اور تعمیری کاموں کی سنگ بنیاد تقریب میں حصہ لینے اور ایر پورٹ کی 10سالہ تقریب میں شرکت سے اتفاق کیا۔ ایرپورٹ کی توسیع اور تعمیری کاموں میں حکومت کے تعاون کا تیقن دیا۔ سڑکوں کی تعمیرات و توسیع و ترقی اور پینے کے پانی کی سربراہی، صفائی، ڈرینج نظام کو عصری بنانے اقدامات کی حکام کو ہدایت دی۔ انہوں نے میٹرو ٹرین کو ایرپورٹ تک توسیع دینے اور ضرورت پڑنے پر دہلی طرز پر میٹرو ٹرین کو ایرپورٹ تک پہنچا نے کا تیقن دیا۔ میٹرو ٹرین کو ایر پورٹ تک توسیع دینے کا جائزہ لینے بہت جلد جی ایم آر، ایل اینڈ ٹی اور ایچ ایم آر کے عہدیداروں کا مشترکہ اجلاس طلب کرنے کی چیف منسٹر نے عہدیداروں کو ہدایت دی۔ جی ایم آر سربراہ ملکارجن راؤ نے چیف منسٹر کو ایر پورٹ آمدنی میں حکومت کا 12.28 کروڑ روپئے کا چیک پیش کیا۔