بیجنگ 26 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) شمال مشرقی چین کے انتہائی اونچی عمارتوں والا علاقہ کل جڑواں دھماکوں سے دہل گیا جبکہ جمعہ کے دن مشتبہ حملہ آور نے اپنے آپ کو دھماکو مادے سے اُڑالیا۔ سرکاری عہدیداروں نے آج بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ جمعہ کے دھماکوں سے ایک شخص ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ ایک زیرزمین گیاریج جو چن چون ونڈا پلازہ میں واقع تھا، کار دھماکہ سے اُڑادیا گیا تھا۔ بعدازاں 30 منزلہ عمارت کے اپنے اپارٹمنٹ میں حملہ آور نے دھماکو مادوں سے خود کو دھماکہ سے اُڑالیا۔