شمال مشرقی نائجیریا کی مسجد میں دھماکے، 24 ہلاک

یولا ۔ یکم ؍ مئی (سیاست ڈاٹ کام) شمال مشرقی نائجیریا کے قصبہ موبی کی ایک مسجد میں دو دھماکوں سے کم از کم 24 افراد ہلاک ہوگئے جو مبینہ طور پر فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے۔ پولیس کے بموجب یہ دوسری مرتبہ ہے جبکہ موبی کی مسجد میں دھماکے کئے گئے ہیں۔ غالباً یہ بوکوحرم کی کارروائی ہے۔ دھماکہ سے مسجد کا چھت اڑ گیا جبکہ مسجد میں نماز ادا کی جارہی تھی۔

 

دہشت گردی کی سازش رچنے والے کو دس سال کی سزاء
نوارک (یو ایس) ۔ یکم ؍ مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک شخص جس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے ٹائمز اسکوائر اور نیویارک کے دیگر مقامات پر دھماکہ کرنے کے منصوبہ کا حصہ ہونے کی توثیق کردی جس پر اسے دیگر افراد بشمول اس کے بھائی کے ساتھ دہشت گردانہ حملوں کی سازش رچنے کے جرم میں 10 سال کی سزائے قید سنائی گئی۔ اس پر یہ بھی الزام ہیکہ وہ دہشت گرد تنظیموں کی مدد کیا کرتا تھا۔ ملزم نادر صادق کو یوں تو 15 سال کی سزاء دی جانے والی تھی تاہم اس کے ساتھ نرمی اختیار کرتے ہوئے عدالت نے اسے صرف دس سال کی قید سنائی ہے، کیونکہ دیگر چار ملزمین کی گرفتاری میں اس نے بھرپور تعاون کیا تھا جن میں اس کا بڑا بھائی اعلیٰ بھی شامل تھا۔