پوتسکوم (نائجیریا)۔ 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک خودکش بمبار نے خود کو دھماکہ سے اڑاتے ہوئے 32 عام شہریوں کو بھی ہلاک کردیا جبکہ شمال مشرقی نائجیریا میں اعتدال پسند اخوان المسلمین کی جانب سے مذہبی جلوس نکالا جارہا تھا۔ اسپتال کے عہدیدار اور عینی شاہدین نے اس واقعہ تصدیق کی ہے۔ عہدیدار نے کہا کہ گزشتہ روز پیش آئے دھماکہ میں جملہ 119 افراد زخمی ہوئے تھے۔ ایک علحدہ واقعہ میں بندوق برداروں نے وسطی ریاست کوگی کی ایک جیل پر حملہ کرتے ہوئے 145 قیدیوں کو رہا کردیا۔ جیل کے سربراہ اومالے آڈمس نے کہا کہ اتوار کی رات کے حملہ میں ایک قیدی فوت ہوگیا اور 12 فرار قیدیوں کو بعد میں دوبارہ پکڑلیا گیا۔