جئے پور ۔ 18 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : راجستھان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سوائن فلو سے مزید 7 افراد فوت ہوگئے ۔ جاریہ سال اس مرض سے مرنے والوں کی تعداد 183 تک ہوگئی ۔ میڈیکل اینڈ ہیلت ڈائرکٹوریٹ کے عہدیدار نے بتایا کہ یکم جنوری سے اب تک 3,302 افراد سوائن فلو سے متاثر پائے گئے اور 183 مریض فوت ہوگئے ۔ درین اثناء علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے حکام نے بتایاکہ یونیورسٹی کیمپس میں سوائن فلو کے 8 متاثرین کی تصدیق ہوگئی ہے اور کیمپس میں 25 فروری تک تمام کلاسیس اور تعلیمی سرگرمیوں کی معطلی کو حق بجانب قرار دیا ۔