واشنگٹن ۔ 28 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریا کے حاکم کم جونگ اُن کی خالہ 1998 ء میں اپنے ملک سے فرار ہونے کے بعد امریکہ میں اپنے شوہر اور تین بچوں کے ساتھ گمنام زندگی بسر کررہی ہیں اور نیویارک میں ڈرائی کلینک بزنس چلارہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا کے آنجہانی ڈکٹیٹر کم جونگ اِل کی کئی بیویوں میں سے شامل ایک بیوی کوبنگ ہوئی ہی موجودہ ڈکٹیٹر کم جونگ اُن کی ماں ہیں ۔ جن کی ایک بہن امریکہ میں تبدیل شدہ نام کے ساتھ گمنام زندگی گذار رہی ہیں۔ وہ شمالی کوریائی کمیونسٹ قیادت کے بہت قریب تھیں جنھیں حکمراں خاندان کے زیرتعلیم بچوں کی دیکھ بھال و تربیت کیلئے سوئزرلینڈ روانہ کیا گیا تھا ۔ وہ موجودہ ڈکٹیٹر کی دیکھ بھال بھی کیا کرتی تھیں جن کا کہنا ہیکہ کم جونگ اُن گڑبڑ اور شرارت نہیں کیا کرتے تھے بلکہ بچپن سے سخت مزاج اور جھٹ خفا تھے۔ کم جونگ اُن کو جب اُن کی ماں کھیل بند کرکے پڑھنے کیلئے کہتیں تو وہ ضد نہیں کرتے تھے بلکہ ایک انوکھے انداز میں غصہ کا اظہار کررتے تھے اور اکثر کھانے سے انکار کردیا کرتے تھے ۔ کم جونگ اُن کی خالہ نے کہا کہ وہ اور اُن کا خاندان سی آئی اے کی مدد سے امریکہ پہونچا اور سی آئی کی مالی مدد سے انھوں نے نیویارک میں ایک گھر خریدا جہاں اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ خوشحال زندگی گذار رہی ہیں ۔ بچے بھی اب کالج تعلیم مکمل کرنے کے بعد ملازمت کرنے لگے ہیں۔
میکسیکومیں منشیات کے
بڑے اسمگلر الچاپو کی امریکہ منتقلی
واشنگٹن۔ 28 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام)ڈرگ باس خواقین گْزمان عرف الچاپو نے امریکہ کے حوالے کرنے کے حکومتی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی ہے۔ الچاپو کو امریکہ کے حوالے کرنے کی منظوری میکسیکن وزارت خارجہ نے دی تھی۔ عدالت نے اپیل کی ابتدائی سماعت کرتے ہوئے اُسے امریکہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ عبوری طور پر معطل کر دیا ہے۔ اب وزارتِ خارجہ اگلے دو ایام میں جواب جمع کرائے گی۔ میکسیکن وزارت خارجہ کے مطابق امریکی حکام نے ضمانت دی ہے کہ الچاپو کو موت کی سزا نہیں دی جائے گی۔