واشنگٹن،2مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان کے ساتھ مذاکرات کے وقت اور تاریخ کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔مسٹر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے یہ بات کہی۔اس سے پہلے مسٹر ٹرمپ نے کہا تھا کہ مسٹر ان کے ساتھ ملاقات اگلے تین چار ہفتوں کے اندر ہو سکتی ہے ۔
جرمنی فی الحال
ایران نیوکلیئر معاہدہ کا پابند
برلن۔ 2 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چانسلر جرمن انجیلا میرکل نے کہا کہ ایران کے ساتھ نیوکلیئر معاہدہ کا تحفظ کیا جائے گا اور اسرائیل پر زور دیا کہ فوری طور پر نئی سراغ رسانی اطلاعات ایران کے نیوکلیئر پروگرام کے بارے میں بین الاقوامی ادارہ کو سربراہ کرے۔