شمالی کوریا کے بالسٹک میزائیل کا تجربہ ، امریکہ کا انکشاف

واشنگٹن ۔ /28 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک ماہ میں دوسری مرتبہ شمالی کوریا نے آج ایک اور بالسٹک میزائیل کا تجربہ کیا ۔ امریکہ کے محکمہ دفاع پینٹگان نے اس تجربہ کی جانچ کی ہے ۔ اس سلسلے میں پینٹگان کی جانب سے ایک رسمی بیان جلد ہی جاری کیا جائے گا ۔

ہیمبرگ سوپر مارکٹ میں چاقو زنی ، ایک ہلاک ، چار زخمی
ہیمبرگ ۔ /28 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جرمنی کے شہر ہیمبرگ کی سوپر مارکٹ میں ایک شخص کی چاقو زنی سے کم از کم ایک شخص موقعہ واردات پر ہلاک اور دیگر چار زخمی ہوگئے ۔ بعد ازاں پولیس نے اسے حراست میں لے لیا ۔ جرمن روزنامہ بلڈ نے حملہ آور کی تصویر شائع کی ہے ۔