شمالی کوریا کو بدترین خشک سالی اور غذا کی قلت کا سامنا

سیول ۔ 16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریا کا کہنا ہیکہ گذشتہ چار دہوں میں پہلی بار ملک میں خشک سالی اپنے عروج پر ہے جہاں غذا کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔ دوسری طرف سرکاری کورین سنٹرل نیوز ایجنسی نے بتایا کہ جاریہ سال کے پہلے چار مہینوں میں ملک میں 54.4 ملی میٹر بارش ہوئی جو 1982ء ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔ اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں بھی یہ بتایا گیا ہیکہ اس وقت شمالی کوریا میں ایک کروڑ افراد کو غذائی قلت کا سامنا ہے کیونکہ ملک کو بدترین فصل کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔ جاریہ سال ماہ فروری میں اقوام متحدہ کیلئے شمالی کوریا کے سفیر کم سانگ نے غذائی امداد کیلئے ایک غیرمعمولی اپیل بھی کی تھی۔