واشنگٹن۔ 25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے آج کہا کہ شمالی کوریا کو نیوکلیئر ہتھیار سے آزاد کرنے اور اس کے لیڈر کم جونگ ان کے ساتھ ہونے والی بات چیت کے مثبت نتائج کے لیے امریکہ اس پر دباؤ بنانا جاری رکھے گا۔ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤز میں فرانس کے صدر امانوئل میکرون کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ امریکی صدر نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ وہ اپنے نیوکلیئر ہتھیاروں سے چھٹکارا پائیں۔